Penn State Health یہ یقینی بنانے کی ذمہ دار ہے کہ تمام مریضوں اور ملاقاتیوں کو ہماری سہولیات میں زیر نگہداشت رہنے کے دوران مؤثر مواصلت تک رسائی حاصل ہے۔ یہ یقینی بنانا کہ مریض عملہ کو اپنی طبی کیفیت، ضروریات، سرگزشت کا ایک واضح بیان مؤثر طور پر فراہم کر سکتے ہیں اور اپنی طبی کیفیت اور علاج کے اختیارات کے حوالے سے نگہداشت ٹیم کی تشخیص کو سمجھ سکتے ہیں مریض کی معیاری نگہداشت کے لیے ضروری ہے۔

Penn State Health میں، لسانی اعانت کی خدمات آپ کے لیے آپ کی طبی نگہداشت کے مدنظر، بلا معاوضہ دستیاب ہیں۔ اگر آپ کی ابتدائی زبان انگریزی کے علاوہ ہے، بشمول اشاراتی زبان ہے، اور آپ اس زبان میں اپنی طبی ضروریات کے بارے میں مواصلت کرنا چاہیں تو، براہ کرم ہمارے عملہ کو مطلع کریں کہ آپ کو طبی ترجمان کی ضرورت ہے۔ آپ کے قیام کے دوران، ہمارا عملہ آپ کی طبی نگہداشت کے مدنظر آپ کے لیے لسانی اعانت کی درج ذیل تک رسائی حاصل کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے:

  • فون پر ترجمانی روزانہ 24 گھنٹے/ہفتے کے 7 دن دستیاب ہے۔
  • ویڈیو سے فاصلاتی ترجمانی 
  • پیشہ ور بذات خود طبی ترجمان
  • طبی دستاویز کے ترجمہ کی خدمات

طبی ترجمانی

مفت طبی ترجمانی کی خدمات مریضوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے 150 سے زیادہ زبانوں اور لہجوں کے ساتھ امریکی اشارتی زبان میں ہمیشہ دستیاب ہیں۔ ترجمانی کے اختیارات میں ویڈیو چیٹ اور ٹیلی فون کی خدمت شامل ہیں۔ سائٹ پر اشارتی زبان کے ترجمانوں کا پہلے سے بندوبست کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کو مترجم چاہیے تو عملے کے کسی رکن کو مطلع کریں۔ کسی بھی حالت میں غیر مصدقہ طبی مترجم کو بطور مترجم استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

مترجم کی خدمات:

  • Hampden Medical Center717-981-8134
  • Holy Spirit Medical Center717-763-3082
  • Lancaster Medical Center223-287-8204
  • Milton S. Hershey Medical Center: ای میل [email protected]
  • St. Joseph Medical Center484-955-5168 
  • میڈیکل گروپ: پریکٹس سائٹ مینیجر کو کال کریں جہاں مریض کی دیکھ بھال کی گئی ہے

غیر طبی ترجمہ

Google Translate کو 130 سے زیادہ زبانوں میں نشانات، مینوز اور غیر طبی دستاویزات اور گفتگو کا ترجمہ کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ Penn State Health غلط ترجمے کے لیے ذمہ دار نہیں ہے۔ 

Google Play یا App Store سے Google Translate app ڈاؤن لوڈ کریں۔

Get it on Google Play badge

Available on the App Store badge

اکثر پوچھے گئے سوالات

میری طبی ترجمانی یا ترجمہ کی ضروریات کے لیے کون سی زبانیں دستیاب ہیں؟
ہم بول چال کی ترجمانی اور تحریری ترجمہ کی معرفت 150 سے زائد زبانوں کے لیے لسانی خدمات فراہم کرتے ہیں۔

میں طبی ترجمان تک رسائی کیسے حاصل کروں؟
براہ کرم ہمارے طبی عملہ کو خبر کریں کہ آپ یا آپ کے عزیز کو طبی ترجمان کی ضرورت ہے۔

کیا فیملی ممبر یا دوست میرے لیے ترجمانی کر سکتا ہے؟
Penn State Health اس بات کو تسلیم کرتی ہے کہ فیملی/دوست نگہداشت ٹیم کا ایک لازمی حصہ ہیں۔ تاہم، ہم معیاری نگہداشت کے پابند عہد ہیں اور اسے کسی قابل اور/یا مصدقہ طبی ترجمان کے ذریعے بہترین طریقے سے حاصل کیا جا سکتا ہے تاکہ ہمارے عملہ اور مریضوں کے بیچ طبی معلومات کی درست اور مؤثر مواصلت کو یقینی بنایا جائے۔